کرکٹر آصف علی نے چھکا مار کر اپنی ہی گاڑی کا شیشہ توڑ ڈالا

June 22, 2021

انگلینڈ میں کلب کرکٹ کے دوران آصف علی نامی پاکستانی کرکٹر نے چھکا مار کر اپنی ہی گاڑی کا شیشہ توڑدیا۔

پاکستانی کلب کرکٹر آصف علی نے میچ کے دوران ایسا شاٹ لگایا کہ گیند ان کی گاڑی پر جا ٹکرائی۔

اس کے نتیجے میں گاڑی کا پیچھے والا شیشہ ٹوٹ گیا، جس پر چھکے کی خوشی منانے والے آصف علی افسردہ ہوکر اپنا سر پکڑ کر بیٹھ گئے۔

حریف ٹیم کے کھلاڑی یہ سارا ماجرا دیکھ کر ہنستے رہے اور ایک کھلاڑی نے آصف کو آواز دی کہ آپ اپنی گاڑی کی چابی دیں، ہمیں اس میں سے گیند نکالنی ہے۔

اس پورے واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جبکہ سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے اس پر دلچسپ تبصروں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔