غیرملکی چینل نے وزیر اعظم عمران خان کے انٹرویو میں کانٹ چھانٹ کی، حکومتی ذرائع

June 22, 2021

وزیراعظم عمران خان کے غیر ملکی نجی ٹی وی چینل کو دیے گئے انٹرویو کو سینسر کیے جانے کا انکشاف سامنے آیا ہے۔

حکومتی ذرائع کے مطابق غیر ملکی چینل نے وزیراعظم عمران خان کا انٹرویو سینسر کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق انٹرویو میں وزیراعظم عمران خان کے بھارتی ہندوتوا سوچ کے بارے میں تاثرات سینسر کیے گئے۔

حکومتی ذرائع کے مطابق حکومت نے وزیراعظم عمران خان کا انٹرویو سینسر کرنے پر غیرملکی نجی ٹی وی سے وضاحت مانگ لی۔

وزیر اعظم عمران خان کا انٹرویو سینسر کرکے غیر ملکی چینل نے آزادی اظہار پر قدغن لگائی ہے۔

حکومتی ذرائع کے مطابق وزارت اطلاعات کو غیر ملکی نجی ٹی وی چینل سے معاملہ اٹھانے کی ہدایت گئی ہے۔