فلم دیوار میں غیر معمولی وجاہت نظر آنے کی وجہ ٹیلرنگ غلطی تھی، امیتابھ

June 22, 2021

بالی ووڈ کے شہنشاہ امیتابھ بچن نے انکشاف کیا ہے کہ فلم دیوار میں نیلے رنگ کی اس شرٹ کے ساتھ جو مثالی وجاہت نظر آئی وہ دراصل ایک ٹیلرنگ غلطی کی وجہ سے ہے۔

ماضی کی ایک پرانی تصویر اپنے سوشل میڈیا پر شیئر کرکے لیجنڈ اداکار نے مزید کہا کہ اس سپر ہٹ فلم میں جو ان کے کسرتی بدن اور اسٹائلش انداز ابھر کر نظر آیا وہ دراصل ایک غلط سلی ہوئی لمبی شرٹ کی وجہ سے ابھر کر سامنے آیا۔

انھوں نے اس حوالے بتایا کہ اس فلم میں ڈینم کی بلو شرٹ اور خاکی رنگ کی پتلون پہن رکھی تھی، جبکہ انھوں نے کاندھوں پر ایک رسی ڈال رکھی تھی۔

انکا کہنا ہے کہ دراصل یہ ایک ٹیلرنگ غلطی کا نتیجہ تھی۔ لیکن اسکے باوجود انکا یہ انداز اس عہد کے نوجوانوں کو اس قدر بھایا یہ ایک فیش کا نمونہ بن گیا تھا۔

انھوں نے سوشل میڈیا پر جو پرانی تصویر شیئر کی ہے اس کے ساتھ تحریر ہے وہ کچھ یوں ہے۔ یہ وہ دن تھے دوست، اور جو شرٹ سلی ہوئی تھی، اس کی اپنی ایک کہانی ہے۔

https://jang.com.pk/news/946126

شوٹ کا پہلا دن تھا، اور شوٹ ریڈی تھا، کیمرہ چلنے کو تیار تھا، تو یہ پتہ چلا کہ شرٹ تو کچھ زیادہ ہی لمبی ہے اور گھٹنوں سے نیچے تک ہے۔

اس پر ڈائریکٹر نے دوسری شرٹ کا انتظار نہیں کیا اور ایک گٹھان باندھ کر کام چلایا۔