ودیا بالن خود کو بالی ووڈ میں کیوں بہتر نہیں سمجھتی تھی؟

June 22, 2021

بھارتی اداکارہ ودیا بالن نے بالی ووڈ میں خود کو بہتر نہ سمجھنے سے متعلق بتادیا۔

اپنے حالیہ انٹرویو کے دوران اظہارِ خیال کرتے ہوئے ودیا بالن کا کہنا تھا کہ بالی ووڈ میں جنسی رجحان بہت زیادہ ہے۔

انھوں نے کہا کہ وہ اسی وجہ سے خود کو بالی ووڈ میں فٹ نہیں سمجھتی تھیں۔

انھوں نے کہا کہ انھیں مردوں، عورتوں اور یہاں تک کہ خود سے بھی جنسی امتیاز کا سامنا کرنا پڑا۔

ودیا کا کہنا تھا کہ وہ بطور عورت خود کو کم تر سمجھتی تھیں، لیکن گرزتے وقت کے ساتھ انھوں نے سمجھا کہ اس سے نکلنے کا بھی راستہ ہے۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ وہ صرف اس وجہ سے خود کو پیچھے نہیں رکھ سکتیں تھیں کیونکہ وہ ایک عورت ہیں۔