وزیر اعظم عمران خان نے گفتگو میں تاریخ کو نظر انداز کردیا، مصطفیٰ نواز کھوکھر

June 22, 2021


پاکستان پیپلز پارٹی کے سینیٹر مصطفیٰ نواز کھوکھر نے کہا ہے کہ عمران خان اُنہیں شہید سمجھتے ہیں جنہوں نے ہمارے شہریوں اور فوجیوں کو شہید کیا۔

جیو نیوز کے پروگرام ’کیپٹل ٹاک‘ میں گفتگو کے دوران مصطفیٰ نواز کھوکھر نے وزیراعظم کے معاون خصوصی علی نواز اعوان کی بیان پر ردعمل کااظہار کیا۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کی گفتگو نے تاریخ کو نظر انداز کردیا، وزیراعظم کو اپنے بیان کی وضاحت کرنی چاہیے۔

پی پی سینیٹر نے کہا کہ علی نواز اعوان نے سلالہ واقعے کو غلط انداز میں کوٹ کیا جبکہ انہیں معلوم ہونا چاہیے، اس کے بعد ملک میں امریکی سپلائی لائن پر پابندی لگی تھی۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان حکومت کا سلالہ واقعے پر ردعمل اتنا شدید تھا کہ امریکی حکومت کو معافی مانگنی پڑگئی تھی۔