وزیراعظم نے غیر ذمے دارانہ بیان دیا ہے، محسن شاہنواز رانجھا

June 22, 2021


مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور رکن قومی اسمبلی محسن شاہنواز رانجھا نے کہا ہے کہ وزیراعظم نے غیر ذمے دارانہ بیان دیا ہے۔

جیونیوز کے پروگرام ’کیپٹل ٹاک‘ میں گفتگو کے دوران محسن شاہنواز نے کہا کہ اگر ہم نےایسا بیان دیا ہوتا تو ابھی تک سڑکیں بلاک ہوچکی ہوتیں۔

انہوں نے کہا کہ میں پوچھتا ہوں کہ انہوں نے مسئلہ کشمیر پر تقریر کے سوا کیا کیا ہے؟ کیا انہوں نے کسی بین الاقوامی عدالت میں مسئلہ کشمیر کا کیس کیا ہے؟

ن لیگی رہنما نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی حکومت نے کشمیر کے معاملے میں مجرمانہ کام کیے ہیں، قوم انہیں معاف نہیں کرے گی۔

اُن کا کہنا تھا کہ اگر یہ مسئلہ کشمیر پر سنجیدہ ہوتےتو بین الاقوامی عدالت میں کیس کرتے۔