عمران خان سے رابطہ نہ کرنا بڑی غلطی ہوگی، امریکی سینیٹر

June 22, 2021


امریکی سینیٹر لنزے گراہم نے امریکی صدر جوبائیڈن کی جانب سے وزیراعظم عمران خان سے رابطہ نہ کرنے کو عراق میں امریکی آپریشن سے بھی بڑی غلطی قرار دے دیا۔

ری پبلکن پارٹی سے تعلق رکھنے والے امریکی سینیٹر لنزے گراہم نے امریکی صدر جو بائیڈن کی جانب سے وزیراعظم پاکستان عمران خان سے رابطہ نہ کرنے پر حیرانی کا اظہار کیا۔

اپنے ایک بیان میں ان کا کہنا تھا کہ حیرت ہوئی کہ بائیڈن نے ابھی تک پاک امریکا تعلقات پر عمران خان سے رابطہ نہیں کیا۔

لنزے گراہم نے کہا کہ بائیڈن انتظامیہ کا یہ فیصلہ عراق میں کی جانے والی غلطی سے بھی بڑی غلطی ہوگی۔

امریکی سینیٹر کا کہنا تھا کہ بائیڈن انتظامیہ کو واضح طور پر یہ لگتا ہے کہ افغانستان میں ہمارے مسائل حل ہوچکے ہیں۔