ریاض کی جیل میں قید 65 پاکستانیوں کی سزا معاف کردی گئی، سفیر پاکستان

June 22, 2021

سعودی عرب میں سفیر پاکستان جنرل ریٹائرڈ بلال اکبر نے کہا ہے کہ شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی جانب سے دی گئی معافی کے تحت 65 پاکستانی قیدیوں کی باقی سزا معاف ہوگئی ہے۔

انھوں نے کہا کہ ریاض کی جیل میں قید 65 پاکستانی قیدیوں کی سزا معاف کردی گئی ہے۔

واضح رہے کہ رمضان سے اب تک پاکستانی قیدیوں کی رہائی کا سلسلہ جاری ہے۔