مصر میں دو ٹرین حادثات، 2 افراد جاں بحق، 46 زخمی

June 22, 2021

مصر میں دو ٹرین حادثات میں 2 افراد جاں بحق اور 46 زخمی ہوگئے۔

قاہرہ سے عرب میڈیا کے مطابق پہلا حادثہ مصر کے شہر حلوان کی بستی کفر العلو میں پیش آیا۔ جہاں سامان بردار ٹرین مزدوروں کی دو بسوں سے ٹکرا گئی۔ حادثے میں دو مزدور جاں بحق اور 6 افراد زخمی ہوگئے۔

دوسرا حادثہ شمالی شہر اسکندریہ کے ریلوے اسٹیشن پر پیش آیا۔ جہاں ٹرین انجن پلیٹ فارم پر پہلے سے کھڑی مسافر ٹرین سے ٹکرا گئی۔

اس حادثہ میں 40 افراد زخمی اور متعدد زخمیوں کی حالت تشویش ناک بتائی گئی ہے۔

گورنر کے مطابق ٹرین انجن کی رفتار کم ہونے کے باعث جانی نقصانات کم ہوئے۔ انھوں نے مزید کہا کہ انجن ڈرائیور اور عملے کے 2 ارکان گرفتار کرلیے گئے ہیں اور تحقیقات جاری ہے۔