مسئلہ کشمیر کے حل کے بعد ہی بھارت سے ایٹمی پروگرام پر بات ہوسکتی ہے، علی نواز اعوان

June 22, 2021

وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی علی نواز اعوان نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر کے حل کے بعد ہی بھارت سے ایٹمی پروگرام پر بات ہوسکتی ہے۔

جیو نیوز کے پروگرام کیپٹل ٹاک میں گفتگو کے دوران علی نواز نے عمران خان کے انٹرویو میں ایٹمی پروگرام سے متعلق دیے گئے موقف کی تائید کی۔

انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر حل ہوجائے تو پاکستان اور بھارت ایٹمی پروگرام پر بات کرسکتے ہیں۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی نے مزید کہا کہ دونوں ممالک ایٹمی پروگرام کے بتدریج خاتمے پر بات بھی کرسکتے ہیں۔

اُن کا کہنا تھاکہ اگر کشمیر کا مسئلہ پرامن طریقے سے حل ہوجائے تو ہی اس موضوع پر دو طرفہ بات ہوسکتی ہے۔

علی نواز اعوان نے کہا کہ کشمیر ہماری شہ رگ ہے۔ پرویز مشرف نے اس حوالے سے غلط فیصلے کیے، جس کی وجہ سے پاکستان بہت پیچھے گیا۔