سپر لیگ، فیورٹ یونائیٹڈ کو شکست، زلمی فائنل میں پہنچ گئی

June 23, 2021

ابوظبی (جنگ نیوز) حضرت اللہ زازئی نے ایک اور زبردست اننگز کھیل کر پشاور زلمی کو پاکستان سپر لیگ سکس کے فائنل میں پہنچایا۔ فیورٹ اسلام آباد یونائیٹڈ کو 8 وکٹ سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ ناکام ٹیم نے نو وکٹ پر 174رنز بنائے، حسن علی نے مار دھاڑ سے بھرپور 45 اور کولن منرو نے 44 رنز بنائے۔ زلمی نے دو وکٹ پر 177 رنز 17 ویں اوور کی آخری گیند پر بنا کر میچ جیت لیا، حضرت اللہ نے 44 گیندوں پر چھ چوکوں اور چار چوکوں کی مدد سے 66، جوناتھن چارلس نے 43 گیندوں پر تین چھکوں اور چھ بائونڈریز لگا کر 55 ناٹ آئوٹ جبکہ شعیب ملک نے صرف 10 گیندوں پر 32 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔ فائنل جمعرات کو زلمی اور ملتان سلطانز کے درمیان ہوگا۔