ٹیسٹ فائنل: نیوزی لینڈ 249 پر آؤٹ

June 23, 2021

ساؤتھمپٹن ( جنگ نیوز) عالمی ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل کے پانچویں روز دونوں ٹیموں کی ایک ایک اننگز پوری ہوگئیں۔ نیوزی لینڈ اپنی پہلی اننگز میں 249رنز بناکر آئوٹ ہوگئی۔ اسے بھارت پر 33 رنز کی برتری ملی، جواب میں بھارت نے دوسری اننگز میں دو وکٹ پر 64 رنز بناکر کیویز پر 32 رنز کی سبقت لے لی ہے۔