پی آئی اے کی کورونا ٹیسٹ کیلئے لیباریٹریز کی فہرست جاری

June 23, 2021

کراچی(اسٹاف رپورٹر) کینیڈا کی جانب سے پاکستان پر عائد سفری پابندی کے خاتمے کے بعد قومی ایئرلائن پی آئی اے نے کورونا ٹیسٹ کیلئے لیباریٹریز کی فہرست جاری کردی ہے۔ 25 مستندلیباریٹریز کے کوروناوائرس ٹیسٹ قابل قبول ہوں گے۔ترجمان پی آئی اے کے مطابق کراچی کے 12لیباریٹریز واسپتالوں سے کورونا ٹیسٹ کرائے جاسکتے ہیں۔ کینیڈا جانے والے مسافروں کو فلائٹ سے72 گھنٹے قبل ٹیسٹ کرانا لازمی ہوگا۔کینیڈا جانے والے مسافر لیاقت نیشنل، آغا خان، ضیاء الدین، پٹیل اسپتال اور بحریہ ٹائون انٹرنیشنل اسپتال سے کورونا وائرس ٹیسٹ کراسکتے ہیں۔اسی طرح لاہور کی 3، اسلام آباد کی 8 راولپنڈی اور ملتان کی ایک لیباریٹریز کو بھی پی آئی اے نے کینیڈا کی پروازوں کے لیے کورونا ٹیسٹ کے لیے فہرست میں شامل کیاہے۔ خیال رہے کہ کینیڈا نے پاکستان پر عائد سفری پابندیاں ختم کردی ہیں۔