صحافیوں کے تحفظ بل2021 پر گورنر سندھ کے مشاہدات سے اخذ کئے جانے والے تاثر کی تردید

June 23, 2021

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) گورنر سندھ کے ترجمان نے صحافیوں کے تحفظ بل -2021پر گورنر سندھ کے مشاہدات سے اخذ کئے جانے والے تاثر کی سختی سے تردید کی ہے۔ ترجمان برائے گورنر سندھ نے بل کے حوالے سے واضح کیا ہے کہ گورنر سندھ عمران اسماعیل نے سندھ حکومت کو مشورہ دیا ہے کہ قانونی دستاویز کو مزید منصفانہ اور صحت مند بنانے کے لئے ممکنہ قانونی غلطیوں کو دور کیا جائے۔