ہری پور، پہاڑ سرکنے سے کرشنگ پلانٹ کے 3 مزدور جاں بحق

June 23, 2021

ہری پور، پہاڑ سرکنے سے کرشنگ پلانٹ کے 3 مزدور جاں بحق

ہری پور ، ٹیکسلا( نمائندہ جنگ ،این این آئی) ہری پور کی تحصیل خانپور کے علاقے سورج گلی میں پہاڑ سرکنے سے کرشنگ پلانٹ کے 3مزدور جاں بحق ہوگئے۔پولیس حکام کے مطابق بلاسٹنگ کے ذریعے پہاڑ سے پتھر نکالے جارہے تھے، جس سے پہاڑ کھوکھلا ہوچکا تھا۔ملبے تلے مزید 5تا 6 مزدوروں کے دبے ہونے کا خدشہ ہے، ہے۔پولیس حکام کے مطابق واقعے کا مقدمہ کرشنگ پلانٹ کے مالک کے خلاف درج کرلیا گیا ہے۔