آئی آرنیکسٹ جامعہ کراچی کے طلباء کو ٹیکنالوجی تربیت دیگا، مفاہمتی یادداشت پر دستخط

June 23, 2021

کراچی(اسٹاف رپورٹر) جامعہ کراچی اور آئی آرنیکسٹ کے مابین مفاہمتی یادداشت پر دستخط کی تقریب منگل کے روز وائس چانسلر سیکریٹریٹ جامعہ کراچی میں منعقدہوئی۔مفاہمتی یادداشت پر جامعہ کراچی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خالد محمو دعراقی اور آئی آرنیکسٹ کے چیئرمین ڈاکٹر خالد محمود نے دستخط کئے۔اس موقع پر ڈین فیکلٹی آف سائنس پروفیسر ڈاکٹر ناصرہ خاتون، چیئر مین شعبہ کمپیوٹر سائنس ڈاکٹر ندیم محمود،مشیر امورطلبہ ڈاکٹر سید عاصم علی اور آئی آرنیکسٹ کے سی ای او شارق ہاشمی بھی موجود تھے۔مفاہمتی یادداشت کے مطابق آئی آرنیکسٹ جامعہ کراچی کے طلبہ کو عصر حاضر کے جدید تقاضوں سے ہم آہنگ ٹیکنالوجی پرعبورحاصل کرنے کے لئے تربیت فراہم کرے گا۔مفاہمتی یادداشت کا ایک مقصد صنعتوں اورجامعات کے مابین اشتراک قائم کرنا بھی ہے۔ آئی آرنیکسٹ جامعہ کراچی کے طلبہ کے لئے ایسے بین الاقوامی پروجیکٹس لائے گا۔ اس موقع پر جامعہ کراچی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خالد محمو دعراقی نے کہا کہ ترقی پذیر سے ترقی یافتہ ممالک کی فہرست میں شامل ہونے اوردرپیش مسائل اور مستقبل کے چیلنجز کا مقابلہ کرنے کے لئے جدید ٹیکنالوجی پر عبور حاصل کرنا ناگزیر ہے۔