ایف آئی اے میں نو اسسٹنٹ ڈائریکٹر اور 149 انسپکٹرز کی بھرتی کیلئے این او سی جاری

June 23, 2021

اسلام آباد ( رانا غلام قادر) ایف آئی اے میں افسر بننے کے خواہاں نوجوانوں کیلئے اچھی خبرہے کہ 9اسسٹنٹ ڈائریکٹرز، 149انسپکٹرز کی بھرتی کا این او سی جاری کر دیاگیا ہے۔این او سی اسٹیبلشمنٹ ڈویژن سرپلس پول سے وزارتِ داخلہ کو جاری کیا گیا۔ گریڈ 17کے 9اسسٹنٹ ڈائریکٹرز کی بھرتی کا این او سی جاری کیا گیا ہے۔ گریڈ 16کے 149انسپکٹرز کی بھرتی کا این او سی جاری کیا گیا ہے۔ بھرتی فیڈرل پبلک سروس کمیشن کے ذریعے ہو گی۔ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن اسسٹنٹ ڈائریکٹرز و انسپکٹرز اسامیاں جلد مشتہر کی جائیں گی ۔بھرتی ریکروٹمنٹ پالیسی 2014 کے تحت ہو گی۔