کابل ایئر پورٹ کی سکیورٹی کا معاملہ ،امریکی حکام ترکی کا دورہ کرینگے

June 23, 2021

انقرہ (اے ایف پی) امریکی وزارت دفاع کے حکام کابل ائیر پورٹ کے مستقبل کے حوالے سے مذاکرات کیلئے آئندہ ہفتے ترکی کا دورہ کریں گے، یہ بات ترک وزارت دفاع کے ایک ذریعہ نے بتائی، انقرہ افغانستان سے غیر ملکی افواج کے مکمل انخلاء کے بعد اسٹریٹجک اہمیت کے حامل کابل ائیر پورٹ کے کی سکیورٹی یقینی بنانے کی پیشکش کرچکا ہے، اس پیشکش کو دونوں ممالک کے تعلقات میں بہتری کا مظہر قرار دیا جارہا ہے۔