واٹس ایپ کا نیا فیچر، ویڈیوز اور تصاویردیکھنے کے بعد خود بخود فوری طور پر ڈیلیٹ ہوجائیگا

June 23, 2021

اسلام آباد (نمائندہ جنگ ) واٹس ایپ جلد ہی ایک ایسا فیچر متعارف کروارہا ہے جس کے تحت صارفین واٹس ایپ پر موصول ہونے والی ویڈیوز اور تصاویر کو صرف ایک ہی بار دیکھ سکیں گے،واٹس ایپ کی ہر سرگرمی پر نظر رکھنے والی ویب سائٹ ویب بیٹا انفو کے مطابق واٹس ایپ جلد ایک فیچر متعارف کروانے والا ہے جو صارفین کو ایسی تصاویر اور ویڈیوز بھیجنے کی اجازت دیگا جو صرف ایک ہی بار دیکھی جاسکیں گی،اس فیچر کے ذریعے صارفین کو یہ سہولت مہیا کی جائیگی کہ جس شخص کو پیغام بھیجا جائیگا اس کے دیکھنے کے بعد وہ خود بخود فوری طور پر ڈیلیٹ ہوجائیگا، اس فیچر کو ان ایبل کرنے کے بعد آپ کا بھیجا گیا پیغام صرف ایک بار ہی کھل سکے گا البتہ صارف پیغام ڈیلیٹ ہونے سے قبل اسکرین شاٹ لے سکتا ہے،اس فیچر کے تحت پیغام وصول کرنے والے کھولنے کے بعد واٹس ایپ پر پیغام بھیجنے والا صارف تصدیق بھی کرسکے گا، اس فیچر کے تحت صارفین موبائل اسپیس کی بچت بھی کرسکیں گے۔