ٹیسٹ چیمپئین شپ فائنل کے دوران دو تماشائیوں کو اسٹیڈیم سے باہر نکال دیا

June 23, 2021

نیوزی لینڈ اور بھارت کے درمیان ہونے والے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئین شپ فائنل کے دوران دو تماشائیوں کو اسٹیڈیم سے باہر نکال دیا گیا۔

اسٹیڈیم سے نکالے گئے تماشائیوں پر نیوزی لینڈ ٹیم پر نسل پرستانہ جملے کسنے کا الزام تھا، تماشائیوں کی مبینہ غیرمناسب زبان کی نشاندہی سوشل میڈیا پر کی گئی تھی۔

خیال رہے کہ نیوزی لینڈ اور بھارت کے درمیان ٹیسٹ چیمپئن شپ کا فائنل ساؤتھپمٹن میں کھیلا جا رہا ہے۔