کیلیفورنیا کے جنگلات میں آ تشزدگی

June 23, 2021

امریکی ریاست کیلیفورنیا کے جنگلات میں اچانک آگ بھڑک اٹھی۔

کیلیفورنیا میں شدیدگرم اور خشک موسم کے باعث جنگلات میں آگ لگنے کے باعث ملحقہ علاقوں کے مکین جان بچانے کے لئے نقل مکانی کر رہے ہیں ۔

رپورٹ کے مطابق لاس پیدریس نیشنل فاریسٹ کے علاقے میں آگ بھڑک اٹھی جو 2ہزار 877 ایکڑ تک پھیل گئی۔

حکام نے کہا کہ آگ لگنے کی اطلاع کے فوری بعد فائر فائٹرز کے 526اہلکار موقع پر پہنچ کر آگ بجھانے کی کوشش کررہے ہیں۔