سمیع اللّٰہ کا PHF کی برطرفی کا مطالبہ

June 23, 2021

قومی ہاکی ٹیم کے سابق کپتان اولمپئن سمیع اللہ نے ایک بار پھر پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) کی برطرفی کا مطالبہ کردیا۔

سمیع اللّٰہ نے جیو نیوز کو دیئے گئے انٹرویو میں کہا کہ عالمی رینکنگ میں 18ویں پوزیشن پر فیڈریشن کو گھر چلے جانا چاہیے، کبھی سوچا نہیں تھا نمبر ون ٹیم 18 ویں پوزیشن پر بھی آسکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہاکی فیڈریشن کی ناقص حکمت عملی اور نااہلی سے پاکستان اس پوزیشن پر پہنچا ہے،گزشتہ 10سالوں میں جو بھی فیڈریشن آئی اس نے کام نہیں کیا۔

سابق اولمپئن سمیع اللّٰہ کا کہنا ہے کہ حکومت پاکستان ہاکی فیڈریشن میں اچھےلوگ لے کر آئے،ہاکی کھلاڑیوں کی صورتحال بدتر سے مزید بدتر ہوتی جا رہی ہے۔