ویب سائٹس پُرتشدد تنظیموں کی سرگرمیوں میں ملوث تھیں، امریکا

June 23, 2021

ایرانی ویب سائٹس بند کرنے پر امریکی محکمہ انصاف کا کہنا ہے کہ امریکا نے ایران سے منسلک 36 نیوز ویب سائٹس بند کی ہیں، اکثر ویب سائٹس غلط معلومات پھیلانے اور پُرتشدد تنظیموں کی سرگرمیوں کو فروغ دینے میں ملوث تھیں۔

امریکی محکمہ انصاف نے اپنےبیان میں کہاکہ ویب سائٹس کو امریکی پابندیوں کی خلاف ورزی پر بلاک کیا گیا ہے، جبکہ بند کی گئی سائٹس کےڈومین امریکی کمپنی کی ملکیت تھے۔

دوسری جانب بند کی گئی ویب سائٹس میں سے اکثر نئے نام کے ساتھ دوبارہ آن لائن آ گئی ہیں۔

امریکی محکمہ انصاف نے مزید کہا کہ اسلامک ریڈیوز اور ٹیلی ویژن یونین کے زیر استعمال 33 ویب سائٹس کے ڈومین امریکی کمپنی کی ملکیت تھے جس کے استعمال کیلئے اجازت نہیں لی گئی تھی۔