فلک شبیر کا سارہ خان کو اہم پیغام

June 23, 2021

نوجوانوں کے ہر دلعزیز معروف گلوکار فلک شبیر کی جانب سے اپنی اہلیہ، معروف اداکارہ سارہ خان کو سوشل میڈیا پر ایک اہم پیغام دیا گیا ہے۔

فلک شبیر کی جانب سے اپنے سوشل میڈیا انسٹا گرام اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو اور اسٹوری شیئر کی گئی ہے جس میں انہوں نے لال گلاب پکڑا ہوا ہے اور ساتھ میں سارہ خان کو ایک خوبصورت پیغام بھی دیا ہے۔

فلک شبیر نے اپنی یہ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے سارہ خان کو ٹیگ بھی کیا ہے۔

فلک شبیر کا ویڈیو اور اسٹوری کے کیپشن میں کہنا ہے کہ ’یہ سلسلہ نہیں رُکے گا،‘ اور ساتھ میں دل کے ایموجیز بھی بنائے ہیں۔


واضح رہے کہ گزشتہ سال کورونا لاک ڈاؤن کے دوران شادی کرنے والی یہ خوبصورت فنکار جوڑی نے حال ہی میں اپنے پہلے بچے کی جلد آمد کا اعلان کیا ہے۔

شادی سے لے کر آج تک فلک شبیر کی جانب سے ہر آنے والے دن میں اپنی اہلیہ سارہ خان کو ایک پھول پیش کیا جاتا ہے، فلک شبیر سارہ خان کو روزانہ ایک لال گلاب پیش کر کے اپنی محبت کا اظہار کرتے ہیں۔