ملتان سلطانز مضبوط ٹیم ہے، اعصاب پر قابو رکھنے والا فائنل جیتے گا، وہاب ریاض

June 23, 2021

کپتان پشاور زلمی وہاب ریاض نے کہا ہے کہملتان سلطانز مضبوط ٹیم ہے، فائنل وہ جیتے گا جو اعصاب پر کنٹرول رکھے گا۔

آن لائن پریس کانفرنس کرتے ہوئے پشاور زلمی کے کپتان وہاب ریاض کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل فائنل کھیلنا بہت اعزاز کی بات ہے۔

وہاب ریاض نے کہا کہ ٹیم نے بہت اچھا مومینٹم پِک کرلیا ہے، اس کو جاری رکھیں گے۔

کپتان پشاور زلمی کا کہنا تھا کہ امید ہے حضرت اللّٰہ زازئی کارکردگی کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔

انھوں نے کہا کہ وہ بطور کپتان نروس ضرور ہوجاتے ہیں۔

وہاب ریاض کا کہنا تھا کہ ملتان سطانز مضبوط ٹیم ہے، فائنل وہ جیتے گا جو اعصاب پر کنٹرول رکھے گا۔

انھوں نے کہا کہ ہمیشہ سیکنڈ پر رہا ہوں، کل کوشش کروں گا کہ دھانی سے زیادہ سے وکٹیں لوں۔

وہاب ریاض کا کہنا تھا کہ صہیب مقصود اور شاہنواز دھانی اچھا پرفارم کر رہے ہیں، کل پریشر میچ ہوگا۔

انھوں نے مزید کہا کہ فائنل کا پریشر نہیں لے رہا، ہار جیت کھیل کا حصہ ہے۔

وہاب ریاض کا کہنا تھا کہ بطور کپتان ٹورنامنٹ جیتنا میرا خواب ہے۔

آل راؤنڈر شعیب ملک سے متعلق بات کرتے ہوئے وہاب ریاض کا کہنا تھا کہ شعیب ملک شاندار کردار ادا کر رہے ہیں، ان کی موجودگی سے فیلڈ میں فائدہ ہورہا ہے۔