برطانیہ: بین الاقوامی سفری پابندیاں ختم کرنے کیلئے پارلیمنٹ کے سامنے مظاہرہ

June 23, 2021

برطانیہ میں ٹریول انڈسٹری سے وابستہ افراد نے انٹرنیشنل ٹریولنگ کھولنے کیلئے پارلیمنٹ کے سامنے مظاہرہ کیا۔

لندن سے موصولہ اطلاعات کے مطابق پائلٹس، کیبن کریو، ٹریول ایجنٹس اور دیگر شعبوں سے وابستہ افراد نے مظاہرے میں شرکت کی۔

مظاہرین کا کہنا تھا کہ حکومت ٹریول انڈسٹری کو بچانے کیلئے مالی مدد فراہم کرے۔

شرکا نے مزید کہا کہ وبا کے آغاز کے بعد انڈسٹری سے وابستہ ایک لاکھ 95 ہزار ملازمتیں ختم ہوچکی ہیں اور کوئی بھی معروف سیاحتی مقام گرین ٹریول لسٹ میں شامل نہیں ہے۔