عمان کا غیرملکی سرمایہ کاروں کیلئے 10 سال تک کے رہائشی ویزے کا اعلان

June 23, 2021

خلیجی ملک عُمان نے غیر ملکی سرمایہ کاروں راغب کرنے کے لیے ایک نئے پروگرام کا اعلان کیا ہے جس کے تحت انہیں طویل عرصے تک رہائش دی جائے گی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق عمان کی وزارت تجارت، صنعت اور فروغ سرمایہ کاری نے نئے پروگرام کی تفصیلات جاری کی ہیں۔

جس کے مطابق سرمایہ کاروں کے لیے اس رہائشی ویزے کے پروگرام کا عرصہ 5 سے بڑھاکر 10 برس رکھا گیا ہے جس کی تجدید بھی کی جا سکے گی۔

تفصیلات کے مطابق یہ پروگرام تمام غیر ملکیوں کے لیے ہے۔ جبکہ اس پروگرام کا آغاز اس سال ستمبر میں ہوگا۔