معیشت کی تباہی کے بعد دو قومی نظریہ کے خلاف سازشیں ہورہی ہیں، سراج الحق

June 23, 2021

امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا ہے کہ معیشت کی تباہی کے بعد دو قومی نظریہ کے خلاف سازشیں ہورہی ہیں۔

اپنے بیان میں سراج الحق نے حکومت کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ حکمران ملک کے نظریاتی تشخص سے کھیلنے کی کوشش نہ کریں۔

سراج الحق نے کہا کہ ملک بھر کے علما نے وفاقی و صوبائی وقف ایکٹس مسترد کردیئے۔