عثمان بزدار سے مراد علی شاہ کا ٹیلیفونک رابطہ

June 23, 2021

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے ٹیلی فونک رابطہ کرکے جوہر ٹاؤن دھماکے کی مذمت کی ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ نےوزیراعلیٰ پنجاب کو ٹیلی فون کرکے دھماکے کے زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لئےدعا کی۔

سردارعثمان بزدار کا کہنا تھا کہ تحقیقاتی ٹیم تشکیل دے دی ہے، دھماکے کے ذمے دار جلد قانون کی گرفت میں ہوں گے۔

انہوں نےمزید کہا کہ زخمیوں کی مکمل دیکھ بھال اور بہترین علاج معالجہ کیا جا رہا ہے۔