افغانستان میں سیکیورٹی صورتحال پر گہری نظر ہے، امریکی حکام

June 23, 2021

امریکی حکام کا کہنا ہے کہ واشنگٹن افغانستان میں سیکیورٹی صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے۔

چئیرمین جوائنٹ چیفس جنرل مارک نے کانگریس میں بیان دیتے ہوئے کہا کہ افغانستان کے 419 ڈسٹرکٹ سینٹرز میں سے81 طالبان کے کنٹرول میں آگئے۔

انھوں نے کہا کہ طالبان کسی ایک بھی صوبائی دارالحکومت کا کنٹرول حاصل نہیں کرسکے۔

جنرل مارک کا کہنا تھا کہ افغانستان میں 60 ڈسٹرکٹس کا کنٹرول طالبان نے ایک سال میں امریکی انخلا سے پہلے حاصل کیا۔

دوسری جانب خبر رساں ایجنسی کے مطابق طالبان کا کہنا ہے کہ دو ماہ میں درجنوں ڈسٹرکٹس کا کنٹرول حاصل کرلیا ہے۔

ادھر امریکی سیکریٹری دفاع کا کہنا ہے کہ افغانستان سے 50 فیصد سے زیادہ انخلا ہوچکا ہے، ستمبر تک مکمل انخلا ہوجائے ہوگا۔