ٹیسٹ رینکنگ، بابر اعظم ٹاپ 10 بیٹسمینوں کی فہرست سے باہر

June 24, 2021

کراچی (اسٹاف رپورٹر) آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں جنوبی افریقاکے بیٹسمین کوئنٹن ڈی کاک نے بابر اعظم کودسویں پوزیشن سے محروم کردیا ہے۔ پاکستان ٹیم کے کپتان بابر اعظم 11ویں پوزیشن پر آگئے۔ ٹیسٹ بولرز کی فہرست میں حسن علی، محمد عباس کی مشترکہ 14ویں پوزیشن ہے۔ آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ میں پاکستان کا9 ٹیموں میں چھٹا نمبر رہا۔ بدھ کو جاری ہونے والی رینکنگ میں پہلے نمبر پر آسٹریلوی بیٹسمین اسٹیو اسمتھ ، دوسرے پر کین ولیم سن، تیسرے نمبر پر مارکس لبوشین، چوتھے پر بھارتی کپتان ویرات کوہلی، پانچویں پر انگلش کپتان جو روٹبراجمان ہیں۔ بولرز میں آسٹریلوی فاسٹ بولر پیٹ کمنز پہلے، بھارتی اسپنر ایشون دوسرے، کیوی بولر ٹم ساؤتھی تیسرے، جوش ہیزل ووڈ چوتھے، کیوی بولر نیل ویگنر پانچویں نمبر پر ہیں۔