خواتین کرکٹ ٹیمیں ویسٹ انڈیز روانہ

June 24, 2021

کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستان خواتین اور پاکستان ویمن اے کرکٹ ٹیم بدھ کو براستہ لندن، انٹیگا ویسٹ انڈیز روانہ ہو گئیں۔ قومی خواتین کرکٹ ٹیم کے دورہ ویسٹ انڈیز میں3 ٹی ٹونٹی اور 5 ون ڈے انٹرنیشنل میچزشامل ہیں۔ خواتین اے کرکٹ ٹیموں کے مابین 3 ٹی ٹونٹی اور 3 ون ڈے میچز کی سیریز کھیلی جائے گی۔