گیس کی بندش کا اعلان کراچی کی انڈسٹری کے خلاف سازش ہے، کاٹی

June 24, 2021

کراچی کی کورنگی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری کا کہنا ہے کہ صنعتوں کے لیے اچانک گیس کی بندش کا اعلان کراچی کی انڈسٹری کے خلاف سازش ہے۔

پروگرام آج شاہ زیب خان زادہ کے ساتھ میں گفتگو کرتے ہوئے کاٹی کے صدر سلیم الزمان نے سوال اٹھایا کہ اگر گیس کی کمی پورے ملک میں ہے تو صرف کراچی کی صنعتوں کے لیے کٹوتی کیوں کی جارہی ہے؟۔

سلیم الزمان نے کہا کہ حکومت وقت پر ایل این جی درآمد نہیں کرسکی جس کی وجہ سے یہ بحران پیدا ہوا۔