برطانیہ، بھارتی تاجر نروا مودی کی انڈیا حوالگی کیخلاف اپیل مسترد

June 24, 2021

کراچی (نیوز ڈیسک) برطانوی ہائی کورٹ نے ڈائمنڈ کے ارب پتی انڈین تاجر نراو مودی کی بھارت حوالگی کیخلاف ان کی اپیل مسترد کردی، برطانوی وزیر داخلہ پریتی پاٹیل نے 2 ارب ڈالر کے پنجاب نیشنل بینک فراڈ میں ملوث نراو مودی کو\ بھارت کے حوالے کرنے کا حکم اپریل میں دیا تھا۔ وہ برطانیہ سے اپنی ملک بدری کیخلاف اپیل کے پہلے مرحلے میں ہار گئے۔ ان کی اپیل ہائی کورٹ کے جج نے سنی جس میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ آیا کیا وہ برطانوی وزیر داخلہ یا ویسٹ مجسٹریٹس کی عدالت کے فیصلے کیخلاف اپنی ملک بدری کیخلاف کسی بنیاد پر اپیل کرسکتے ہیں۔