اسپتنک وی ویکسین کی تیاری، ڈبلیو ایچ او کا ایک پلانٹ میں استعمال ہونے والے طریقوں پر خدشات کا اظہار

June 24, 2021

کراچی (نیوز ڈیسک)اسپتنک وی ویکسین کی تیاری پر ڈبلیو ایچ او نے ایک پلانٹ میں استعمال ہونے والے طریقوں پر خدشات کا اظہار کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن (ڈبلیو ایچ او) نے کہا ہے کہ اس کو سپتنک وی ویکسین تیار کرنے والے ایک پلانٹ میں استعمال ہونے والے طریقوں کے بارے میں خدشات ہیں جیسا کہ سلوواکیا نے اعلان کیا ہے کہ وہ روسی انجیکشن کے آرڈر کردہ 2 لاکھ خوراکوں میں سےایک لاکھ ساٹھ ہزار فروخت یا عطیہ کردے گا۔ ڈبلیو ایچ او ، جس نے یورپی میڈیسن ایجنسی (ای ایم اے) کے ساتھ مل کر حتمی منظوری کے لئے سپوتنک پنجم کا جائزہ لیا ہے، کا کہنا ہےکہ اسے چار پراڈکشن سائٹس میں سے ایک پر کوالٹی کنٹرول ڈیٹا اور ٹیسٹ نتائج کے ساتھ مسائل ہیں جنہیں اس نے دیکھا ہے۔ ڈبلیو ایچ او کے جائزے میں روس کے بشکورتوستان میں فارما اسٹینڈرڈ یو فاویٹا پلانٹ میں آلودگی اور بغیر توانائی کے خدشات کے ساتھ ساتھ ویکسینوں کے بیچز کا سراغ اور شناخت کی بھی نشاندہی کی گئی ہے جو شیشیوں کو کہیں اور بنائی گئی ویکسین سے بھرتا ہے۔ کمپنی کا ایک بیان میں کہنا ہے کہ اس نے مسائل کو حل کرنے کے لئے اقدامات کیے ہیں ۔ اس کا مزید کہنا تھا کہ وہ مزید معائنے کا خیرمقدم کرے گی۔