ایرانی جوہری توانائی تنظیم کی عمارت پر تخریب کاری کی کوشش ناکام

June 24, 2021

کراچی (نیوز ڈیسک) ایران کے انگریزی زبان کے پریس ٹی وی سے منسلک بریکنگ نیوز ٹوئٹر اکاؤنٹ ’پی ٹی وی‘ کا کہنا ہے کہ ایرانی جوہری توانائی تنظیم کی ایک عمارت پر تخریب کاری کی کوشش ناکام بنادی گئی ہے۔ ایرانی حکام کی جانب سے اس رپورٹ کی کوئی تصدیق نہیں کی گئی۔ ایران نے گزشتہ برسوں میں اسرائیل پر اپنے جوہری پروگرام سے منسلک سہولیات پر متعدد حملوں اور اپنے جوہری سائنسدانوں کے قتل کا الزام عائد کیا ہے۔ اسرائیل نے ان الزامات کی نہ تو تردید اور نہ ہی تصدیق کی ہے۔