کووڈ 19، بھارت میں کم عمری کی شادیوں میں اضافہ

June 24, 2021

کراچی (نیوز ڈیسک) بھارت میں کووڈ 19 کے باعث کم عمری کی شادیوں میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔ جرمن خبر رساں ادارے کے مطابق بھارت میں بہت سے لوگ وبائی امراض کے دوران اپنی ملازمتوں اور زندگی کی بچت سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ اس صورتحال نے والدین کو مجبور کردیا ہے کہ وہ مالی بوجھ کو کم کرنے کے لئے کم عمری میں ہی اپنی بیٹیوں کی شادی کر دیں۔ مغربی بنگال بھارت کی ان پانچ ریاستوں میں سے ایک ہے جن میں کم عمری کی شادیوں کا تناسب بہت زیادہ ہے۔ اگرچہ 15 اور 19 سال کی لڑکیوں کی 12 فیصد کی شادی قومی سطح پر ہوئی ہے ، مغربی بنگال میں یہ تعداد 25.6 فیصد ہے۔