پی آئی اے کا کم ایندھن والے 4 جدید طیارے لیز پر لینے کا فیصلہ

June 24, 2021

کراچی(اسٹاف رپورٹر) پی آئی اے نے کم ایندھن خرچ کرنے والے 4 جدید ایئر بس 320 طیارے لیز پر حاصل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ترجمان پی آئی اے کے مطابق پی آئی اے نیرو باڈی کے 4 نئے جہاز 6سالہ ڈرائی لیز پر حاصل کرے گا، 4 نئے طیارے آنے کے بعد پی آئی اے کے فضائی بیڑے کی تعداد 34ہوجائے گی۔