شوکت خانم ہسپتال میں غبن کرنے والی سابق ملازمہ کی ضمانت مسترد

June 24, 2021

لاہور(نمائندہ جنگ) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس انوار الحق پنوں نے شوکت خانم ہسپتال میں غبن کرنے والی سابق ملازمہ فرحین خان کی درخواست ضمانت مسترد کردی، ربیعہ باجوہ ایڈووکیٹ نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ پولیس نے ملزمہ کو 25 لاکھ روپے غبن کے مقدمے میں قصور وار قرار دیا، ملزمہ نے عبوری ضمانت کا غلط استعمال کیا، ملزمہ ضمانت کی حق دار نہیں ہے۔