پاکستان کسی جیو پولیٹیکل محاذ آرائی کا حصہ نہیں بننا چاہتا، معید یوسف

June 24, 2021

پاکستان کسی جیو پولیٹیکل محاذ آرائی کا حصہ نہیں بننا چاہتا، معید یوسف

اسلام آباد (ماریانہ بابر) قومی سلامتی کے مشیر (این ایس اے) ڈاکٹر معید یوسف نے واضح طور پر کہا ہے کہ پاکستان کسی بھی کیمپ کی سیاست یا جیو پولیٹیکل محاذ آرائی کا حصہ بننا نہیں چاہتا ہے۔ دوشنبے میں ہونے والی شنگھائی تعاون تنظیم کے قومی سلامتی کے مشیروں کے 16 ویں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ خود کیلئے پاکستان کا وژن مثبت عالمی مفادات کے لئے میلٹنگ پاٹ کا ہے۔ ڈاکٹر یوسف کا کہنا تھا کہ بڑی معاشی سرگرمیاں پیدا کرنا، بے روزگاری میں کمی اور غربت کے خاتمے کی پاکستان کی اولین ترجیح مکمل طور پر ایس سی او کی ہدایت کے مطابق ہے۔ انہوں نے وبائی بیماری کے منفی معاشی اثرات کا مقابلہ کرنے کی ضرورت پر زور دیا اور وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے قرضوں سے متعلق امداد کے عالمی اقدام کی حمات کرنے کی کوششوں پر روشنی ڈالی۔