کراچی پولیس کو مطلوب فراڈیا ملزم خیرپور میں گرفتار

June 24, 2021

کراچی(اسٹاف رپورٹر)کراچی پولیس کو مطلوب فراڈیا ملزم خیر پور میں گرفتارکر لیا گیا ۔ ملزم کے خلاف سندھ بھر میں سیکڑوں مقدمات درج ہیں ،ملزم کا قومی شناختی کارڈ بھی بلاک کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق کراچی پولیس کو مطلوب بوگس چیک کے مقدمے میں ملوث ملزم حاکم تمرانی کو خیر پور سے گرفتار کرلیا گیا، ملزم کراچی سمیت سندھ کے مختلف اضلا ع میں بھی فراڈ سمیت دیگر مقدمات میں ملوث ہے ، پولیس کا کہنا ہے کہ شہریوں سے فراڈ کرکے لاکھوں روپے ہضم کر کے متاثرین کو جعلی چیک دیتا رہا ہے ،ملزم کراچی میں تھانہ گلشن اقبال پولیس کو بھی مطلوب ہے ، ملزم حاکم تمرانی نے شہریوں سے پلاٹ دینے کا بہانہ دیکر لاکھوں روپے لوٹے ہیں،گرفتار ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔دوسری جانب مختلف ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ ملزم کو پولیس سے چھڑوانے کے لیے با اثر لوگ سرگرم ہیں ،ملزم کا قومی شناختی کارڈ بھی بلاک کردیا گیا ہے، اس سلسلے میں ایس ایچ اوتھانہ بی سیکشن جہانگیر مہر سے موبائل فون پر رابطہ کر نے کی کوشش کی لیکن فون بند ملا ۔