وزیراعظم ایس ایس جی سی کو صنعتوں کی گیس معطل کرنے سے روکیں، کراچی چیمبر

June 24, 2021

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)چیئرمین بزنس مین گروپ (بی ایم جی) زبیر موتی والا اور صدر کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (کے سی سی آئی) ایم شارق وہرہ نے صنعتوں کو گیس کی فراہمی معطل کرنے کے سوئی سدرن گیس کمپنی (ایس ایس جی سی) کے اعلان پر شدید تنقید کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان سے اپیل کی ہے کہ وہ ایس ایس جی سی کو صنعتوں کی گیس معطل کرنے سے روکنے کی ہدایت کریں اور گیس کے معاملے میں بدانتظامی کی تحقیقات کا حکم دیں کیونکہ کراچی کی صنعتیں پہلے ہی ناقابل برداشت حالات سے گزر رہی ہیں وہ گیس کی فراہمی معطل ہونے کی وجہ سے اپنی پیداواری سرگرمیوں میں کسی بھی قسم کی رکاوٹ کی متحمل نہیں ہوسکتیں۔