قد میں دنیا کا سب سے زیادہ فرق رکھنے والا جوڑا گنیزبک آف ورلڈ ریکارڈ پر نام آنے پر انتہائی خوش

June 24, 2021

کراچی (نیوزڈیسک)قد میں دنیا کا سب سے زیادہ فرق رکھنے والا جوڑا گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ پر نام آنے پر انتہائی خوش ہے۔ جوڑے کا کہنا ہے کہ یہ فرق انہیں پریشان نہیں کرتا ہے۔ 33 برس کے جیمز لسٹڈ اور ان کی اہلیہ 27برس کی چلوئی کے ہاں اب ان کی 2 سالہ بیٹی اولیویا بھی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ان کا پیار اس بات کا ثبوت ہے کہ دنیا میں ہر کسی کے لیے کوئی نا کوئی ضرور ہوتا ہے۔ چلوئی کا قد 5فٹ 4انچ ، جب کہ ان کے شوہر جیمز کا قد 3 فٹ 7 انچ ہے۔ گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں ان کا نام آنے کے بعد یہ جوڑا انتہائی خوش ہے۔