لاہور کے مدرسے میں طالبعلم سے زیادتی، ملزم مفتی عزیز اور طالبعلم صابر شاہ کا طبی معائنہ

June 24, 2021

لاہور(نمائندہ جنگ)مدرسے میں زیادتی کا نشانہ بننے والے طالبعلم صابر شاہ اور ملزم مفتی عزیز الرحمان کا طبی معائنہ۔پولیس کے مطابق زیادتی کیس میں گرفتار ملزم مفتی عزیزالرحمان اور متاثرہ طالبعلم صابر شاہ کا طبی معائنہ پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی سے کروایا گیاجس کی رپورٹ چند روز بعد ملے گی، ملزم کا ڈی این اے بھی پی ایف ایس اے کے ڈیٹا بینک میں ڈال دیا گیا،ملزم اور متاثرہ طالبعلم کا میڈیکل معائنہ عدالتی حکم پر کرایا گیا ہے ۔