کراچی، سہراب گوٹھ میں مویشی منڈی کے سبب متعدد راستے بند

June 24, 2021

کراچی(ٹی وی رپورٹ)کراچی سہراب گوٹھ میں مویشی منڈی لگنے کے سبب متعدد راستے بند، اطراف کے علاقوں کے مکین شدیدمشکلات سے دوچار، راستے سے گزرنے کے لئے موٹر سائیکل کا پاس تین ہزاراورگاڑی کا پاس چھ ہزار روپے ہے،ٹیچرزسوسائٹی، گلستان سوسائٹی، ہالاری سوسائٹی اور مسلمانان پنجاب سوسائٹی کے رہائشی سخت پریشان ہیں۔