کراچی، بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ اور پانی کی عدم فراہمی کیخلاف سڑکوں پر احتجاج،بدترین ٹریفک جام

June 24, 2021

کراچی(اسٹاف رپورٹر)بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ اور پانی کی عدم فراہمی کے خلاف گلستان جوہر بلاک7، ناظم آباد گول مارکیٹ، ناظم آباد نمبر3 ،لیاقت آباد گجر نا لہ سمیت کئی علاقوں میں احتجا ج، مشتعل مظاہرین سڑکوں پر آگئے احتجاج کرتے ہوئے روڈ کو ٹریفک کے لئے بند کر دیا ، جس کے باعث بدترین ٹریفک جام ہو گیا ،ٹریفک پو لیس نے ٹریفک کو متبادل راستے ناظم آباد نمبر 2 سے بورڈ آفس اور ناظم آباد چورنگی نمبر 1 سے لیاقت آباد ڈاکخانہ کی طرف موڑ دیا۔