9،9 بار ن لیگ اور پیپلز پارٹی نے سکوک بانڈز کا اجرا کیا، فرخ حبیب

June 24, 2021

کراچی (ٹی وی رپورٹ) رہنما تحریک انصاف فرخ حبیب نےکہا ہے کہ 9،9 بار ن لیگ اور پیپلز پارٹی نے سکوک بانڈز کا اجرا کیا۔ہمارا اعتراض یہ ہے کہ یہ پیسہ تو اکٹھا کرتے ہیں یہ آئی ایم ایف سے بھی قرضے لے لیتے ہیں ۔ تین بار ن لیگ آئی ایم ایف میں گئی آٹھ بار پیپلز پارٹی گئی۔ یہ پیسہ لے کر اپنی کک بیکس کواور اپنی کرپشن کو فنانس کرتے ہیں۔یہ مہنگے بجلی گھر لگائیں آج قوم کو ان مہنگے بجلی گھروں کی بجلی کے پیسے ادا کرنا پڑ رہے ہیں۔تین بار یہ اور پیپلز پارٹی ملک کوبینک ڈیفالٹ کے دہانے پرلے کر گئے ہیں۔