ملک میں کورونا کیسز کم، کراچی میں شرح 14 فیصد ہوگئی

June 24, 2021

کراچی (جنگ نیوز) ملک میں کورونا کیسز میں کمی کے باوجود کراچی میں کیس بڑھ گئے، شہر میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 14فیصد ہوگئی، ملک بھر میں کورونا وائرس کے 930نئے مصدقہ کیسز سامنے آگئے ، مزید 39افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ، سندھ میں کورونا سے مزید 10افراد ہلاک ہوگئے ۔تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں کورونا کیسز میں کمی کے باوجود کراچی میں مثبت کیسز کی شرح بڑھ گئی ہے، کراچی میں گزشتہ 24گھنٹوں میں ایک ہزار 506افراد کے ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 208افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی۔ یوں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 13.81فیصد ریکارڈ کی گئی۔ ترجمان محکمہ صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں حیدرآباد میں وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 3.32فیصد ریکارڈ کی گئی۔