گھر سے 2 کروڑ 85 لاکھ روپے اور 30 طلائی زیورات چوری

June 24, 2021

راولپنڈی،اسلام آباد (سٹاف رپورٹر،خصوصی نامہ نگار) راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں شہری 2گاڑیوں ،2رکشوں 18موٹرسائیکلوں ،طلائی زیورات ،موبائل فونز اورنقدی جبکہ وفاقی دارالحکومت میں شہری دو کاروں، پانچ موٹر سائیکلوں، نقدی، موبائل ، زیورات و دیگر سامان سے محروم ہو گئے۔ تھانہ مورگاہ کے علاقہ ڈی ایچ اے فیزون میں عاشر احتشام کے گھرسے چور2کروڑ85لاکھ روپے اور طلائی زیورات تقریباً 30تولے چوری کرکے لے گئے۔ تھانہ ریس کورس کے علاقہ افشاں کالونی میں ریاض الحسن کے گھرکے تالے توڑکرچورتین لاکھ روپے اورطلائی زیورات مالیتی تیس لاکھ چوری کرکے لے گئے۔تھانہ صدربیرونی کی حدود میں شہری پر تشدد کر کے دوافراد گاڑی لے کر فرار ہو گئے۔تھانہ آئی نائن پولیس کو بتایا کہ تین مسلح افراد نے مجھ سے 13ہزار روپے چھین لے، مزاحمت کرنے پر میرے سر پر پسٹل کے بٹ مار کر زخمی کر دیا۔ چوری و ڈکیتی کی وارداتوں میں تھانہ نیوٹاؤن ،تھانہ رتہ امرال،تھانہ پیرودھائی ،تھانہ وارث خان ،تھانہ ویسٹریج ،تھانہ نصیرآباد ،تھانہ ریس کورس، ،تھانہ ٹیکسلا،تھانہ واہ کینٹ ،تھانہ سٹی ،تھانہ بنی ،تھانہ صادق آباد،تھانہ کینٹ ،تھانہ ویسٹریج،تھانہ سول لائن،تھانہ چونترہ ، تھانہ مری، تھانہ مارگلہ ،تھانہ سہالہ،تھانہ رمنا، تھانہ آئی نائن ،تھانہ نون،تھانہ سبزی منڈی،تھانہ کورال،تھانہ رمنا،تھانہ سیکر ٹریٹ کی حدود سے طلائی زیورات ، لاکھوں کی نقدی، موبائلز و دیگر قیمتی سامان اڑا لیا گیا۔ بھاری مالیت کے چیک بھی ڈس آنر ہو گئے۔