مرغزار چڑیا گھراسلام آباد وائلڈ لائف مینجمنٹ بورڈ کے حوالے

June 24, 2021

اسلام آباد (اپنے نامہ نگار سے) سی ڈی اے نے مارگلہ وائلڈ لائف سنٹر (مرغزار زو) اسلام آباد وائلڈ لائف مینجمنٹ بورڈ کے حوالے کر دیا ،اس حوالے سے گزشتہ روز یہاں ایک تقریب ہوئی جس میں حوالگی کے معاہدے پر وائلڈ لائف مینجمنٹ بورڈ کی چیئرپرسن راعنا سعید اور سی ڈی اے کے ممبر فنانس رانا شکیل اصغرنے دستخط کیے،وفاقی کابینہ کے فیصلے کی روشنی میںمرغزار زو کے تمام ایسیٹ بھی اسلام آباد وائلڈ لائف مینجمنٹ بورڈ کے حوالے کر دیے گئے ،دریں اثناء وزارت موسمیاتی تبدیلی نے اسلام آباد مرغزار زو کے اثاثوں کی حفاظت کیلئے پانچ رکنی کمیٹی تشکیل دیدی ہے ، کمیٹی کے چیئرمین ممبر اسلام آباد وائلڈ لائف مینجمنٹ بورڈ وکار زکریہ ہونگے جبکہ ممبران میں منیجر آپریشن بورڈ سخاوت، سیکشن آفیسر اصلاح الدین، سیکشن آفیسر نوید احمد عباسی اور ڈپٹی پراجیکٹ ڈائریکٹر ولید خان ہونگے۔